سراج الحق

الیکشن کمیشن کے فیصلے سے پی ٹی آئی بے نقاب ہوگئی ہے۔ سراج الحق

لاہور (پاک صحافت) سراج الحق کا کہنا ہے کہ فارن فنڈنگ کیس کے متعلق الیکشن کمیشن کے فیصلے سے پی ٹی آئی بے نقاب ہوگئی ہے، عمران خان کا سارا جھوٹ اور فراڈ پکڑا گیا۔

تفصیلات کے مطابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کے فیصلے سے پی ٹی آئی بے نقاب ہوگئی ہے، پی ٹی آئی کا صاف چلی شفاف چلی کا بیانیہ بھی ٹھس ہو گیا ہے۔ آٹھ برس تک فارن فنڈنگ کیس کو لٹکانے کی وجہ سمجھ سے بالاتر ہے۔

سراج الحق کا مزید کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن یہ فیصلہ بروقت کرتا تو پی ٹی آئی 2018 میں اقتدار میں نہ آتی، اب فیصلہ آنے کا مطلب یہ ہوا کہ اگر ایک پارٹی حکومت میں ہے تو وہ احتساب سے بالاتر ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام ملک کو معاشی تباہی پر پہنچانے والی پارٹیوں کو خیرباد کہہ کر جماعت اسلامی کا ساتھ دیں۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

دہشت گردی کا سر کچلے بغیر پاکستان آگے نہیں بڑھ سکتا، وزیراعظم شہباز شریف

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کا سر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے