الیکشن کمیشن کے فیصلے سے ملک میں قانون اور انصاف کا بول بالا ہوا۔ حمزہ شہباز

حمزہ شہباز

لاہور (پاک صحافت) حمزہ شہباز کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کے آج کے فیصلے سے ملک میں قانون اور انصاف کا بول بالا ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز شریف نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ فارن فنڈنگ ثابت ہونے کے بعد عمران نیازی آج خائن بھی ڈکلیئر ہوگیا ہے۔ تحریک انصاف کے سربراہ توشہ خانہ کی امانتوں پر ہاتھ صاف کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑے گئے، ثبوتوں سے واضح ہو گیا کہ عمران نیازی کرپٹ بھی ہے۔

حمزہ شہباز کا مزید کہنا ہے کہ وزیراعظم کے عہدے پر بیٹھ کر سرکاری مال خانے کے تحفے بیچ ڈالے گئے، ملکی اداروں کی ساکھ پر انگلی اٹھانے والوں کو شرم آنی چاہیے۔ توشہ خانے کے تحائف کی اصل مالیت بھی عمران نیازی سے وصول ہونی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ عمران نیازی کے اس غیرقانونی اور غیراخلاقی اقدام سے پاکستان کے دوست ممالک سے تعلقات کو گزند پہنچی، ملکی اداروں کی ساکھ پر انگلی اٹھانے والوں کو شرم آنی چاہیے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے