الیکشن کمیشن کی جانب سے تین حلقوں کے نتائج کیخلاف درخواستیں مسترد

الیکشن کمیشن

اسلام آباد (پاک صحافت) الیکشن کمیشن کی جانب سے تین حلقوں کے نتائج کیخلاف درخواستیں مسترد کی گئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان نے کراچی کے قومی اسمبلی کے تین حلقوں کے نتائج کیخلاف درخواستیں مسترد کردیں اور تینوں حلقوں کے نتائج کیخلاف درخواست گزاروں کو الیکشن ٹریبونل سے رجوع کرنے کی ہدایت کی۔

اس حوالے تفصیل کے مطابق الیکشن کمیشن نے این اے 237 کراچی سے امیدوار ظہور الدین کی درخواست مسترد کرتے ہوئے درخواست گزار کو الیکشن ٹریبونل سے رجوع کرنے کی ہدایت کی۔

این اے 239 کراچی سے امیدوار محمد یاسر کی درخواست مسترد کرتے ہوئے الیکشن کمیشن نے این اے 239 سے امیدوار کو الیکشن ٹریبونل سے رجوع کرنے کی ہدایت کی۔

اسی طرح این اے 241 کراچی سے خرم شیر زمان کی درخواست مسترد کرتے ہوئے انہیں الیکشن ٹریبونل سے رجوع کرنے کی ہدایت کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے