الیکشن کمیشن کیجانب سے عمران خان اور وزیراعلی خیبرپختونخوا پر جرمانہ عائد

الیکشن کمیشن

اسلام آباد (پاک صحافت) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر عمران خان اور وزیراعلی خیبرپختونخوا پر جرمانہ عائد کرنے کا اعلان کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی جلسے میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان اور وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان پر 50، 50 ہزار روپے جرمانہ عائد کر دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق این اے 31 پشاور میں ہونے والے پی ٹی آئی جلسے میں سرکاری وسائل کے استعمال پر ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی سامنے آئی تھی۔ الیکشن کمیشن نے 10 وزراء اور مشیروں پر بھی 50، 50 ہزار روپے جرمانہ عائد کردیا ہے۔ وکلاء کے دلائل مکمل ہونے پر الیکشن کمیشن نے آج فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے