الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن نے پولنگ اسکیم کی سمری جاری کر دی

اسلام آباد (پاک صحافت) عام انتخابات 2024ء کے لیے الیکشن کمیشن نے پولنگ اسکیم کی سمری جاری کر دی۔ الیکشن کمیشن کے مطابق ملک میں کل 90 ہزار 675 پولنگ اسٹیشنز قائم کیے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق مردوں کے 25 ہزار 320 اور خواتین کے 23 ہزار 950 پولنگ اسٹیشنز ہوں گے جبکہ41 ہزار 405 مشترکہ پولنگ اسٹیشنز ہوں گے۔ پنجاب میں 50 ہزار 944 پولنگ اسٹیشنز ہوں گے، پنجاب میں مردوں کے 14ہزار 556 اور خواتین کے 14ہزار 36 پولنگ اسٹیشن ہوں گے جبکہ 22 ہزار 352 مشترکہ پولنگ اسٹیشنز ہوں گے۔

واضح رہے کہ سندھ میں 19 ہزار 6 پولنگ اسٹیشنز ہوں گے، جن میں مردوں کے 4 ہزار 439 اور خواتین کے 4 ہزار 308 پولنگ اسٹیشنز ہوں گے جبکہ 10 ہزار 259 مشترکہ پولنگ اسٹیشنز ہوں گے۔ الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ خیبر پختون خوا میں 15 ہزار 697 پولنگ اسٹیشنز ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں

بانئ پی ٹی آئی اپنی ذات سے نکل کر پاکستان کا سوچیں، مرتضیٰ وہاب

کراچی (پاک صحافت) میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ بانئ پی ٹی آئی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے