اسلام آباد (پاک صحافت) الیکشن کمیشن نے عام اور ضمنی انتخابات کے لئے پنجاب میں 8 انتخابی ٹریبونلز قائم کردئیے ہیں۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق انتخابی ٹریبونلز میں حاضر سروس اور ریٹائرڈ ججز کی تقرری کی گئی ہے، ٹریبونلز قومی اور صوبائی اسمبلیوں کی انتخابی عذرداریاں نمٹائیں گے۔
الیکشن ٹریبونلز میں ریٹائرڈ ججز رانا زاہد محمود، ظفر اقبال، عبدالشکور پراچہ، محمود مقبول باجوہ شامل جبکہ حاضر سروس ججز میں لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس سلطان تنویر احمد، محمد اقبال، چودھری انوار حسین اور جسٹس سرفراز ڈوگر شامل ہیں۔
نوٹیفکیشن کے مطابق یہ ٹریبونلز لاہور، ملتان، بہاولپور اور راولپنڈی کے لئے قائم کیے گئے ہیں۔