الیکشن کمیشن نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات پر کام تیز کردیا

الیکشن کمیشن

اسلام آباد (پاک صحافت) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات پر کام تیز کردیا۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے معاملے پر الیکشن کمیشن نے حلقہ بندیاں تشکیل دے دی ہیں۔

حلقہ بندی کمیٹیاں پنجاب میں یونین کونسلز کی حلقہ بندیوں کے لیے تشکیل دی گئی ہیں۔ صوبے کے تمام اضلاع کے لیے حلقہ بندی کمیٹیاں تشکیل دیے جانے کے حوالے سے نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطاق اس کے علاوہ الیکشن کمیشن نے پنجاب میں حلقہ بندی اتھارٹیز بھی قائم کر دی ہیں، جو یونین کونسلز کی حلقہ بندیوں پر اعتراضات نمٹائیں گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے