الیکشن کمیشن نے عثمان ڈار، فردوس عاشق اعوان اور عمر ڈار کو نوٹس جاری کردیا

الیکشن کمیشن

اسلام آباد (پاک صحافت) پریزائیڈنگ افسروں میں تین لاکھ روپے تقسیم کرنے کے الزام میں الیکشن کمیشن نے عثمان ڈار، فردوس عاشق اعوان اور عمر ڈار کو 30 اگست کو طلب کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی رہنماؤں پر ڈسکہ الیکشن کے نتائج پر اثر انداز ہونے، پریزائیڈنگ افسروں میں تین لاکھ روپے تقسیم کرنے کے الزام میں الیکشن کمیشن نے عثمان ڈار، فردوس عاشق اعوان اور عمر ڈار کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 30 اگست کو طلب کرلیا ہے۔

ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے تینوں پی ٹی آئی رہنماوں کو انکوائری کمیٹی کے سامنے اپنے دفاع یا مؤقف کیلئے پیش ہونے کا نوٹس جاری کردیا ہے۔ نوٹس میں کہا گیا ہے کہ 17 فروری 2021 کو آپ ڈی پی او کے دفتر میں موجود تھے، الزام ہے کہ آپ نے نتائج پر اثرانداز ہونے کی سازش کی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے