اسلام آباد (پاک صحافت) الیکشن کمیشن نے حکومت کے مطالبے کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر یا کوئی بھی ممبر حکومت کے کہنے پر کبھی استعفی نہیں دے گا۔ اگر حکومت کو کوئی مسئلہ ہے تو وہ متعلقہ فورم میں آکر بات کرے۔
تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن کا اہم اجلاس چیف الیکشن کمشنر کی زیر صدارت منعقد ہوا ہے۔ اجلاس میں متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا ہے کہ کمیشن کا کوئی بھی ممبر مستعفی نہیں ہوگا بلکہ اپنے فرائض آئین و قانون کے مطابق ادا کرتے رہیں گے۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ اگر وزیراعظم یا کسی بھی حکومتی وزیر یا مشیر کو کوئی مسئلہ ہے تو وہ متعقلہ فورم پر بات کرے۔
اجلاس میں اس بات پر بھی اتفاق کیا گیا ہے کہ مناسب وقت پر حکومت کے مطالبے کا جواب دیا جائے گا۔ ڈسکہ ضمنی انتخاب کا فیصلہ آنے کے بعد کمیشن اپنا اگلا لائحہ عمل طے کرے گا۔
Short Link
Copied