لاہور (پاک صحافت) رہنما ن لیگ حنا پرویز بٹ کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن نے بھی عمران نیازی کی الیکٹرانک مشینوں کو ناکارہ قرار دے دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی ایم پی اے حنا پرویز بٹ نے کہا ہے کہ عمران نیازی 2023 کے الیکشن میں بھی ووٹ چوری کا منصوبہ بنارہے تھے۔ لیکن الیکشن کمیشن نے ان کا یہ منصوبہ ناکام بنادیا ہے۔ دھاندلی کی پیداوار حکومت دھاندلی کے ذریعے ہی دوبارہ حکومت بنانے کی پلائننگ کررہی تھی۔
رہنما ن لیگ حنا پرویز بٹ کا مزید کہنا ہے کہ عمران خان نے حکومت میں آنے کیلئے سب سے پہلے بوٹ پالش کیے پھر آر ٹی ایس کا سہارا لیا۔ عمران خان آر ٹی ایس کے بعد ووٹنگ مشین کا سہارا لینا چاہتے تھے لیکن الیکشن کمیشن نے اس کو ناکارہ قراردے دیا ہے۔
Short Link
Copied