الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن من گھڑت بیانات پر کارروائی کا حق محفوظ رکھتا ہے۔ ترجمان

اسلام آباد (پاک صحافت) ترجمان الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن من گھڑت بیانات پر کارروائی کا حق محفوظ رکھتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان ای سی پی کے جاری کردہ وضاحتی بیان میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد کے 3 حلقوں کے بارے میں ٹرانسفر درخواست کی سماعت تھی۔ ایک پٹیشنر کے وکیل نے دوران سماعت کہا کہ 1977ء اور 2024ء کے انتخابات بیوروکریسی نے کرائے تھے۔

وکیل نے مزید کہا کہ یہ سب سے زیادہ مشکوک انتخابات تھے، الیکشن 2024ء میں عدلیہ سے ریٹرننگ افسران (آر اوز) اور ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران (ڈی آر اوز) لینے چاہیے تھے۔ ترجمان ای سی پی نے یہ بھی کہا کہ دوران سماعت چیف الیکشن کمشنر نے واضح کیا کہ عدلیہ کی تعیناتی کے لیے چیف جسٹس سے ملاقات کی تھی۔

ترجمان ای سی پی کے مطابق چیف الیکشن کمشنر نے بتایا کہ لاہور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس سے بھی ملاقات کی تھی، ان سے اس مسئلے پر طویل خط و کتابت بھی ہوئی۔

ترجمان کے مطابق اس سے ہٹ کر چیف الیکشن کمشنر سے منسوب تمام بیانات جھوٹے اور گمراہ کن ہیں، الیکشن کمیشن من گھڑت بیانات نشر کرنے والے عناصر کے خلاف کارروائی کا حق محفوظ رکھتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

عظمی بخاری

دھرنا پارٹی اب فتنہ پارٹی میں کنورٹ ہوچکی ہے۔ عظمی بخاری

لاہور (پاک صحافت) عظمی بخاری کا کہنا ہے کہ دھرنا پارٹی اب فتنہ پارٹی میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے