اسلام آباد (پاک صحافت) الیکشن کمیشن سے مولانا فضل الرحمن کے حق میں فیصلہ آگیا ہے۔ جس میں جمعیت علمائے اسلام کا نام مولانا فضل الرحمن کو استعمال کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے مولانا فضل الرحمن کے خلاف دائر کی گئی درخواست کو خارج کرتے ہوئے انہیں جمعیت علمائے اسلام کا نام استعمال کرنے کی اجازت دی ہے۔ الیکشن کمیشن کے دو رکنی بنچ نے محفوظ فیصلہ آج پڑھ کر سنایا ہے۔ جس کے بعد جے یو آئی کارکنوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔
یاد رہے کہ جے یو آئی سے نکالے جانے والے مولانا شجاع الملک نے مولانا فضل الرحمان کو جمیعت علمائے اسلام کا نام استعمال سے روکنے کی درخواست کی تھی۔ سماعت کے بعد الیکشن کمیشن نے 18 مارچ کو دلائل مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا جو آج سنایا گیا ہے۔
Short Link
Copied