الیکشن کمیشن جب مناسب سمجھے گا انتخابات کی تاریخ کا اعلان کرے گا۔ وزیر اطلاعات

مرتضی سولنگی

اسلام آباد (پاک صحافت) نگراں وزیر اطلاعات کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن جب مناسب سمجھے گا انتخابات کی تاریخ کا اعلان کرے گا۔

تفصیلات کے مطابق نگران وزیر اطلاعات مرتضی سولنگی نے کہا ہے کہ حکومت انتخابات سے قبل نئی حلقہ بندیوں کے الیکشن کمیشن کے فیصلے کے پیچھے کھڑی ہے، الیکشن کمشنر نے نئی حلقہ بندیاں کرانے کا فیصلہ کیا ہے اور حکومت الیکشن کمیشن کے فیصلے کے پیچھے کھڑی ہے۔

مرتضی سولنگی کا مزید کہنا تھا کہ حلقہ بندیوں کا فیصلہ نگران حکومت نے نہیں بلکہ گزشتہ منتخب حکومت نے مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس میں کیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن آئین و قانون کے مطابق جب مناسب سمجھے گا انتخابات کی تاریخ کا اعلان کرے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے