سیالکوٹ (پاک صحافت) خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے اور ملک میں کسی بھی وقت الیکشن ہوسکتے ہیں، یہ الیکشن کا سال ہے۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف نے سیالکوٹ میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج عمران خان کا اقتدار ڈول رہا ہے، عمران خان کے ارکان رابطہ کر رہے ہیں۔ ملک بھر میں بڑھتی ہوئی مہنگائی اور بے روزگاری سے ہر شہری تنگ آچکا ہے۔
خواجہ آصف کا مزید کہنا تھا کہ اپنے سیاسی سفر میں قائد نہیں بدلا، عمران خان خود کسی کے وفادار نہیں، جنہیں گالیاں دیتے تھے وہ لوگ ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔ انہوں نے وزیراعظم عمران کان سے متعلق کہا کہ پیٹرول 62 روپے کا تھا اب 162 کا ہے، تم نے جلسہ بھی منڈی بہاؤالدین میں کیا تاکہ کسی کو پتہ نہ چلے کہ کوئی جلسہ کرکے گیا ہے۔