الیکشن کمیشن

الیکشن ٹربیونل کے قیام سے متعلق قانون میں ترمیم کا آرڈیننس منظور

اسلام آباد (پاک صحافت) حکومت کی جانب سے الیکشن کمیشن آرڈیننس جاری کردیا گیا، آرڈیننس کے ذریعے الیکشن ایکٹ 2023 میں ترمیم کی گئی۔

ذرائع کے مطابق حکومت کی جانب سے الیکشن کمیشن آرڈیننس جاری کردیا گیا ہے، قائم مقام صدر مملکت اور چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے الیکشن کمیشن آرڈیننس کی منظوری دے دی، آرڈیننس کے تحت الیکشن ٹربیونل کے قیام سے متعلق قانون میں ترمیم کی گئی۔ آرڈیننس کے مطابق حاضر سروس کے ساتھ ریٹائرڈ جج انتخابی عذرداریوں سے متعلق الیکشن ٹربیونل کا حصہ ہوں گے۔

آرڈیننس کے تحت الیکشن ٹربیونل ہائیکورٹ کے حاضر سروس ججز کے علاوہ ریٹائرڈ ججز بھی تعینات کیے جاسکیں گے۔ آرڈیننس کے ذریعے الیکشن ایکٹ 2023 میں ترمیم کی گئی، نیب آرڈیننس کے تحت زیر حراست ملزم کا ریمانڈ 14 دن سے بڑھا کر 40 دن کر دیا گیا۔

اسی طرح نیب افسر کی جانب سے بدنیتی پر مشتمل نیب ریفرنس بنانے پر سزا 5 سال سے کم کر کے 2 سال کر دی گئی۔ انتخابی عزرداریوں سے متعلق الیکشن ٹربیونل کے قیام سے متعلق آرڈیننس بھی جاری کردیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

روس پاک

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی سے روسی مسلح افواج کے ڈپٹی چیف آف جنرل سٹاف کی ملاقات

راولپنڈی (پاک صحافت) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق روسی مسلح افواج کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے