سکھر (پاک صحافت) خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ اگر الیکشن وقت پر ہوجائیں تو ہم تمام مسائل سے نکل سکتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ نے آئی بی اے یونیورسٹی سکھر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ماضی کی حکومت کو بتایا تھا کہ معیشت تباہ ہو رہی ہے، مل بیٹھیں اور مسائل حل کریں۔ خواہش ہے کہ الیکشن آئین کے مطابق تین ماہ میں ہونے چاہئیں۔
خورشید شاہ کا مزید کہنا تھا کہ الیکشن جتنی جلدی ہوگا معیشت کی تباہی سے مزید بچ سکیں گے۔ ہم نے سمجھ لیا تھا کہ پاکستان معاشی دلدل میں پھنس رہا ہے۔ ہفتے دس روز میں شہید جان محمد مہر کے قاتل گرفتار ہوجائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ شناخت ہوگئی ہے کہ جان محمد مہر کو کس نے قتل کیا ہے۔ تمام افراد کو تحفظ دینا ریاست کی ذمہ داری ہے۔
Short Link
Copied