کراچی (پاک صحافت) پاکستان پیپلز پارٹی کراچی کے صدر سعید غنی نے کہا ہے کہ الیکشن میں وہ جیتتا ہے جس کے پاس سب سے زیادہ ووٹ ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر حافظ نعیم الرحمٰن کے پاس نمبر پورے ہیں تو وہ جیت جائیں گے۔
تٖفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے کراچی کے صدر سعید غنی نے آرٹس کونس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایسا تو نہیں ہو سکتا کہ حافظ نعیم الرحمٰن کے میئر بننے کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا جائے۔ صدر پی پی کراچی سعید غنی کا یہ بھی کہنا ہے کہ یہ ان کی ناکامی ہے کہ اپنے ممبر پورے نہیں کر سکے۔
واضح رہے کہ آج آرٹس کونسل کراچی میں میئر اور ڈپٹی میئر کے لیے انتخاب ہو رہا ہے۔ میئر کراچی کے لیے جماعتِ اسلامی کے امیدوار حافظ نعیم الرحمٰن اور پیپلز پارٹی کے امیدوار مرتضیٰ وہاب ہیں۔
Short Link
Copied