شہباز شریف

الیکشن میں جو فیصلہ عوام کریں گے اس کے سامنے سر تسلیم خم کریں گے، شہباز شریف

لاہور (پاک صحافت) وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ الیکشن میں جو فیصلہ عوام کریں گے اس کے سامنے سر تسلیم خم کریں گے۔ خیال رہے کہ انہوں نے یہ بات شرقپور میں ترقیاتی منصوبوں کے افتتاح کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ وزیر اعظم نے یہ بھی کہا کہ  ڈیفالٹ کے خطرے کا سوچ کر رات کو نیند نہیں آتی۔

تفصیلات کے مطابق تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ملک کے ساڑھے چار سال ضائع کیےگئے، نوازشریف کو جیل میں بند کیا گیا، اپوزیشن کو دیوار سے لگایا گیا،  پچاس ارب روپے برطانیہ کے بینکوں میں پڑے تھے ، برطانوی کرائم ایجنسی نے دو سال میرے خلاف تفتیش کی۔انہوں نے بتایاکہ پاکستان کے 190 ملین پاؤنڈ برطانیہ کے اکاؤنٹس میں موجود تھے، برطانوی ایجنسی نے اشتہار لگایا کہ یہ پیسا پاکستان کے عوام کا ہے اور وہاں کے خزانے میں جائےگا، یہ پیسا اسٹیٹ بینک آف پاکستان میں آتا تو بالکل ٹھیک بات تھی، لیکن پی ٹی آئی حکومت لندن میں جا کر اس طرح اس کیس میں پارٹی بنی جیسے شادی میں بن بلائے مہمان آجاتے ہیں۔

واضح رہے کہ وزیر اعظم نے مزید کہا کہ وہ پیسا پاکستان کے خزانے میں آنے کے بجائے سپریم کورٹ کے اکاؤنٹ میں چلا گیا، بند لفافہ کابینہ میں لے جایا گیا، کابینہ کے ایک دو  وزیروں کے سوا سب نے بند لفافے پر منظوری دے دی، خدا نہ کرے اس بند لفافے میں یہ لکھا ہوتا کہ ہم کشمیر کا سودا کر رہے ہیں توکیا کابینہ سے ایسے ہی آنکھیں بند کرکے دستخط لے لیے جاتے۔

یہ بھی پڑھیں

جرائم کیخلاف ایف آئی اے کو ایف بی آئی کی طرز پر بنانا چاہتے ہیں، محسن نقوی

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ جرائم کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے