لاہور (پاک صحافت) حمزہ شہباز کا کہنا ہے کہ الیکشن اپنے مقررہ وقت پر ہوں گے، ملک کا مستقبل شفاف انتخابات میں ہے۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے رہنما حمزہ شہباز نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ انتخابات بہت جلد اپنے مقررہ وقت پر ہوں گے، ملک کا مستقبل شفاف انتخابات میں ہے، انتخابات کا اعلان الیکشن کمیشن کرے گا، میں اور آپ نہیں، ہماری ذمہ داری ہے حکومتی وقت ختم ہو تو اسمبلیاں چھوڑ دیں۔
حمزہ شہباز کا مزید کہنا تھا کہ اگلے 10 سال معاشی پالیسیوں کو برقرار رکھا جائے، کوئی انکار نہیں کرسکتا کہ عوام مہنگائی کا سامنا کررہے ہیں، چیئرمین پی ٹی آئی نے پاکستان کی معیشت کیساتھ کھلواڑ کیا، گزشتہ 15 ماہ حکومت نے یہی کوشش کہ ملک کو ڈیفالت ہونے سے بچالے۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم ہر جگہ اپیل نہ کرتے تو شاید ملک ڈیفالٹ ہو جاتا، چیئرمین پی ٹی آئی نے 9 مئی کو زہر گھولا، شہدا کی قربانیوں کی تذلیل کرنے والوں کو سزا ملنی چاہئے۔