جیکب آباد (پاک صحافت) سابق وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ الیکشن آئین کے مطابق 90 دن میں ہونا چاہیے۔
تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے جیکب آباد کے جکھرانی ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو میں کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کا مؤقف تھا کہ الیکشن آئین کے مطابق 90 دن میں ہونا چاہیے۔
سید مراد علی شاہ کا مزید کہنا تھا کہ سینٹرل ایگزیکٹیو کمیٹی (سی ای سی) میٹنگ میں مؤقف تھا کہ آئین کے مطابق الیکشنز 90 دن میں ہونا چاہیے۔
سابق وزیراعلی سندھ نے کہا کہ الیکشن کمیشن سے پیپلز پارٹی کے وفد کی ملاقات ہوگی۔ جان محمد مہر کا بہت بڑا سانحہ تھا، نگراں حکومت سے درخواست ہے جلد سے جلد جان محمد مہر کے قاتلوں کو گرفتار کرے۔
Short Link
Copied