اللہ کرے سیاست میں بھی عزت آبرو کا خیال کیا جائے، وزیر دفاع

سیالکوٹ (پاک صحافت) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ اللہ کرے سیاست میں بھی کوئی عزت آبرو کا خیال کیا جائے۔ انہوں نے یہ بات سیالکوٹ کے گورنمنٹ خواجہ صفدر میڈیکل کالج میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

تفصیالت کے مطابق سیالکوٹ کے گورنمنٹ خواجہ صفدر میڈیکل کالج کے سالانہ کانووکیشن میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ تعلیمی درس گاہ میں سیاسی تقریر کرنا مناسب نہیں۔ انہوں نے کہا کہ آج جو گریجویٹ ہوئے، ان کےلیے دعا گو ہوں، یہ اسپتال اس شہر کیلئے کافی نہیں، آج بھی لوگوں کو لاہور جانا پڑتا ہے۔

وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ پورے شہر میں ڈاکٹروں کے اشتہار لگے ہیں جس پر مجھے اعتراض ہے، کسی زمانے میں پنجابی فلموں کے اشتہار لگتے تھے۔  انہوں نے یہ بھی کہا کہ اشتہاری لوگ تو ہم سیاست دان ہیں، اپنی پبلسٹی کرنا ہمارا کام ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے