کوٹ مٹھن (پاک صحافت) حمزہ شہباز کا کہنا ہے کہ اللہ تعالی جس کے مقدر میں ذلت لکھ دے اسے دنیا کی کوئی طاقت عزت نہیں دے سکتی، عمران خان کی مثال بھی ایسی ہی ہے۔
تفصیلات کے مطابق راجن پور میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے رہنما اور پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ جنوبی پنجاب کے عوام کی محبت شہباز شریف کے دل میں بستی ہے اور اسی مسلم لیگ ن نے جنوبی پنجاب میں خواجہ فرید یونیورسٹی بنائی۔ شہباز شریف نے جنوبی پنجاب کے لیے نوکری کا کوٹہ منظور کیا تھا۔
رہنما ن لیگ حمزہ شہباز کا مزید کہنا تھا کہ انتخابات میں دھوکہ دینے والوں کو حساب دینا ہوگا اور اب عوام شیر کو ووٹ دے کر پاکستان تحریک انصاف کو غرق کر دے گی جبکہ حفیظ دریشک ہار کر بھی جیتے ہوئے ہیں۔
Short Link
Copied