سیہون (پاک صحافت) وزیراعلی سندھ کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی کی مخالفت میں متعدد اتحاد آئے اور گئے لیکن اللہ تعالی کا فیصلہ ہمیشہ پیپلزپارٹی کے حق میں ہوتا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے اپنی رہائشگاہ میں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ کی عوام پیپلزپارٹی کے ساتھ ہے اور سندھ کے لوگوں کو اپنا فیصلہ کرنے کا حق ہے۔ عمران خان ہمارا کچھ نہیں بگاڑ سکتے۔
وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کا مزید کہنا تھا کہ مرتضٰی وہاب کی بطور ایڈمنسٹریٹر کراچی تعیناتی حکومت سندھ کا اختیار ہے، گورنر سندھ سمیت پی ٹی آئی کو ایڈمنسٹریٹر کی تقرری پر اعتراض کا حق نہیں۔ یہ میرا حق نہیں کہ اعتراض کروں خیبرپختونخوا میں فلاں شخص وزیر کیوں ہے، پیپلز پارٹی اس بات پر یقین رکھتی ہے کہ جس کا جو اختیار ہے وہ استعمال کرے۔
Short Link
Copied