اللہ تعالی نے ن لیگ اور اس کی قیادت کو عدالت و عوام کے سامنے سرخرو کیا۔ مریم اورنگزیب

مریم اورنگزیب

لاہور (پاک صحافت) مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ اللہ تعالی نے ہمیشہ مسلم لیگ ن اور اس کی قیادت کو عوام اور عدالتوں کے سامنے سرخرو کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے اسحاق ڈار کو سُرخرو کیا ہے۔ یہ فیصلہ سب کے لئے ایک مثال ہے کہ سچ آخر کار سامنے آکر ہی رہتا ہے۔ میڈیا کی غیرجانبداری پر جب داغ لگتا ہے تو عوام کے اعتماد کو زیادہ ٹھیس پہنچتی ہے۔

ترجمان ن لیگ مریم اورنگزیب کا مزید کہنا ہے کہ میڈیا کو اس فیصلے کو ایک رہنمائی کے طور پر لینا چاہیے کہ ان کا غیر جانبدار رہنا کیوں ضروری ہے۔ اللہ تعالیٰ کا شکر ہے کہ اس نے پاکستان مسلم لیگ ن اور اس کی قیادت کو عدالت، عوام اور سیاسی انتقام کے ہر کٹہرے میں سرخرو فرمایا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے