اللّٰہ تعالیٰ نے مجھے ماں کی دعاؤں سے اس مقام پر پہنچایا ہے، محسن نقوی

محسن نقوی

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی وزیرِ داخلہ اور چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا ہے کہ اللّٰہ تعالیٰ نے مجھے ماں ہی کی دعاؤں سے اس مقام پر پہنچایا ہے۔

ماؤں کے عالمی دن پر جاری کیے گئے اپنے پیغام میں محسن نقوی نے کہا ہے کہ والدہ مرحومہ کی کمی زندگی کے ہر موڑ پر محسوس کرتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ ماں جیسی عظیم ہستی سے محبت کسی بھی مخصوص دن سے بالاتر ہے، دنیا میں سب سے خوبصورت اور میٹھا لفظ ماں ہے۔

محسن نقوی کا مزید کہنا ہے کہ دنیا بھر کی تمام ماؤں کی عظمت کو سلام پیش کرتا ہوں، وطن کے لیے قربانیاں دینے والے شہداء کی ماؤں کو بھی سلیوٹ کرتا ہوں۔ وزیرِ داخلہ نے یہ بھی کہا ہے کہ دل سے دعا ہے کہ اللّٰہ تعالیٰ ہر ماں کو سلامت رکھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے