العزیزیہ اور ایون فیلڈ ریفرنسز، عدالت نے نواز شریف کو گرفتار کرنے سے روک دیا گیا

ہائی کورٹ اسلام آباد

اسلام آباد (پاک صحافت) اسلام آباد ہائی کورٹ نے العزیزیہ اور ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا کے معاملے پر نواز شریف کو گرفتار کرنے سے روک دیا۔ عدالتِ عالیہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ نواز شریف کو پاکستان واپس آنے پر گرفتار نہ کیا جائے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ نے نواز شریف کی 24 اکتوبر تک حفاظتی ضمانت منظور کر لی۔ العزیزیہ اسٹیل ملز اور ایون فیلڈ ریفرنس میں نواز شریف کی قانونی ٹیم حفاظتی ضمانت کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ پہنچی تھی۔ خیال رہے کہ نواز شریف کی حفاظتی ضمانت کی درخواستوں پر چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ عامر فاروق اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے سماعت کی۔

واضح رہے کہ چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ عامر فاروق نے کہا کہ ہم حفاظتی ضمانت دے کر کیس پیر کے لیے مقرر کر دیتے ہیں۔ وکیل امجد پرویز نے کہا کہ ٹرائل کورٹ نے منگل کے لیے کیس رکھا ہے۔ عدالت نے کہا کہ نیب نے نواز شریف کی واپسی پر حفاظتی ضمانت دینے پر کوئی اعتراض نہیں کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے