اقوام متحدہ میں فلسطینیوں کے حق میں پاکستان کی قرارداد منظور

اقوام متحدہ

اسلام آباد (پاک صحافت) اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل میں فلسطینیوں کے حق میں پاکستان کی قرارداد منظور ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق کُل 47 رکن ممالک میں سے 28 نے قرارداد کی حمایت اور 6 نے مخالفت میں ووٹ دیے۔ جبکہ 13 ممالک نے ووڑنگ میں حصہ ہی نہیں لیا۔

اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل نے قرارداد میں غزہ میں جاری اسرائیلی جارحیت کے دوران فلسطینی شہریوں کی نسل کشی کے انتباہ کو اجاگر کرتے ہوئے اسرائیل کو اسلحے کی فروخت روکنے کا مطالبہ کیا ہے۔

قرارداد کے متن میں اسرائیل کو اسلحے، گولہ بارود اور دیگر فوجی سازوسامان کی فروخت اور منتقلی کرنے والے ممالک سے جنگی سازو سامان کی منتقلی کو بند کرنے کا کا مطالبہ کیا گیا ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے