اقوام متحدہ اجلاس میں فنڈ کا قیام موسمیاتی انصاف کے ہدف کی طرف پہلا اہم قدم ہے، وزیر اعظم

شہباز شریف

اسلام آباد (پاک صحافت)  وزیر اعظم میاں شہباز شریف نے کہا  ہے کہ اقوام متحدہ اجلاس میں فنڈ کا قیام موسمیاتی انصاف کے ہدف کی طرف پہلا اہم قدم ہے۔ خیال رہے کہ وزیر اعظم نے اس موقع پر شیری رحمان کے اقدامات کو بھی سراہا۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہاکہ اب یہ عبوری کمیٹی پر منحصر ہے وہ تاریخی پیشرفت کو آگے بڑھائے،اس اہم کامیابی میں شیری رحمان، ان کی ٹیم کی محنت قابل تعریف ہے۔

واضح رہے کہ  ٹوئٹر پر جاری بیان میں وزیراعظم میاں شہباز شریف نے مزید کہاکہ کوپ 27 کانفرنس میں لاس اینڈڈیمیج فنڈ کے قیام پر اتفاق ہو گیا،لاس اینڈ ڈیمیج فنڈ سے موسمیاتی تبدیلیوں سے متاثرہ ممالک کومعاوضہ دیا جا سکے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے