اقوام عالم میں قوم کواعلی مقام دلانے کیلئے ہرشخص کوکرداراداکرنا ہے، بلیغ الرحمان

بلیغ الرحمان

لاہور (پاک صحافت) پنجاب کے گورنر بلیغ الرحمان نے کہا ہے کہ شہداء قوم کے ماتھے کا جھومر ہیں، قوم شہداء کے لواحقین کے ساتھ کھڑی ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنا قوم پر لازم ہے، اقوام عالم میں قوم کو اعلی مقام دلانے کیلئے ہر شخص کو کردار ادا کرنا ہے۔

تفصیلات کے مطابق گورنر پنجاب بلیغ الرحمن نے وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ شہداء ہمیشہ زندہ رہتے ہیں جبکہ بہادر سپاہیوں  نے عظیم مقصد کیلئے قربانیاں دی ہیں، بحری بری فضائی افواج قانون نافذ کرنے والے اداروں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔

واضح رہے کہ اس موقع پر وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ ہم آج یہاں اپنے شہیدوں کو سلام پیش کرنے موجود ہیں۔ ہمارے شہداء میں پولیس، رینجرز ، پاک فوج کے جوان اور سویلین ہیں، سب ہی ہمارے لئے قابلِ احترام ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے