اقلیتی برادری کی مشکلات کم کرنے کی کوشش کریں گے۔ گورنر فیصل کریم کنڈی

پشاور (پاک صحافت) فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ اقلیتی برادری کی مشکلات کم کرنے کی کوشش کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق پشاور میں مندر کے دورے کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ اقلیتوں کے حقوق کے لیے آواز اٹھائی، اقلیتوں کو ہم نے ہمیشہ اپنے شانہ بشانہ رکھا۔

ذرائع کے مطابق فیصل کریم کنڈی کا مزید کہنا تھا کہ اقلیتوں کے لیے گورنر ہاؤس کے دروازے کھلے ہیں۔ قائداعظم محمد علی جناح نے بھی اقلیتوں کے حقوق کی بات کی۔

انہوں نے کہا کہ ایک دوسرے کے ساتھ ملک کر اس صوبے اور ملک کی ترقی کے لیے کام کریں۔ صرف زبانی دعوے نہیں اقلیتوں کے لیے عملی اقدامات کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف نے برطانوی بادشاہ کی دعوت قبول کرلی

کراچی (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف نے دولت مشترکہ اجلاس میں شرکت کی برطانوی بادشاہ چارلس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے