اقلیتوں کے حقوق اور آزادیاں مقدس ہیں جو اسلام اور آئین کے مطابق ہیں، سروسز چیفس مسلح افواج

راولپنڈی (پاک صحافت) پاکستان کی مسلح افواج کے سروسز چیفس کی جانب سے ملک کی اقلیتوں کو مبارک باد دی گئی ہے۔ انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق اقلیتوں کے دن پر مسلح افواج کے سروسز چیفس کی جانب سے اقلیتی کمیونٹی کے لیے مبارکباد کا پیغام جاری کیا گیا ہے۔

پیغام میں کہا گیا ہے کہ قوم کی ترقی اور خوش حالی میں اقلیتی برادری کا حصہ ناقابلِ فراموش ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق مسلح افواج کے سروسز چیفس نے کہا ہے کہ آج کا دن تنوع، شمولیت اور بقائے باہمی ہماری عظیم قوم کا خاصہ ہے۔

واضح رہے کہ مسلح افواج کے سروسز چیفس کا یہ بھی کہنا ہے کہ اقلیتی برادریاں ہمارے سماج کا ناگزیر اور اہم ترین حصہ ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف نے برطانوی بادشاہ کی دعوت قبول کرلی

کراچی (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف نے دولت مشترکہ اجلاس میں شرکت کی برطانوی بادشاہ چارلس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے