اقتصادی رابطہ کمیٹی کی تشکیل نو کے بعد معاشی اصلاحات کی جانب پیشرفت

شہباز شریف

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم کی زیرصدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کی تشکیل نو کے بعد معاشی اصلاحات کی جانب پیش رفت کی جا رہی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹیکس ٹو جی ڈی پی کیلئے اصلاحات حکومت کی بنیادی ترجیح رہے گی، کمیٹی ایف بی آر کے منظور شدہ اصلاحاتی منصوبے پر عمل درآمد کی صورتحال کا جائزہ لے گی۔

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی سربراہی میں ٹیکس پالیسی بورڈ قائم کیا جائے گا، پالیسی بورڈ ٹیکس پالیسی، محصولات کے اہداف کے معاملات دیکھے گا۔ ذرائع کے مطابق پالیسی بورڈ کوآرڈینیشن، انٹیگریٹی پالیسی، انڈسٹری مشاورت کے معاملات دیکھے گا، پالیسی بورڈ ویلیو ایشن پالیسی اور ڈیجیٹلائزیشن کے معاملات بھی دیکھے گا۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم شہباز شریف نے اقتصادی رابطہ کمیٹی سمیت 6 اہم کابینہ کمیٹیاں تشکیل دی تھیں۔ وزیراعظم کی سربراہی میں کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی 7 ارکان پر مشتمل ہے، ای سی سی کے ارکان میں خزانہ، تجارت، پاور، صنعت و پیداوار اور نجکاری کے وفاقی وزراء کو شامل کیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے