لاہور (پاک صحافت) حمزہ شہباز کا کہنا ہے کہ اس وقت اقتدار کی ہوس میں ملک کو داو پر لگانے کی سازش ہو رہی ہے۔
تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے احتجاج پر اپوزیشن لیڈر پنجاب حمزہ شہباز شریف نے اہم بیان دیتے ہوئے کہا کہ اقتدار کی ہوس میں ملک کو داؤ پر لگانے کی سازش ہو رہی ہے۔ جلاؤ گھیراؤ اور سرکاری املاک کو نذر آتش کرنے سے تحریک انصاف کیا مقاصد حاصل کرنا چاہتی ہے؟۔
اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز کا مزید کہنا ہے کہ تحریک انصاف والوں نے احتجاج کے نام پر ایک غریب کا موٹر سائیکل جلا ڈالا جو اس کی روزی روٹی کا ذریعہ تھا۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت کی نااہلی اور سیکیورٹی میں کوتاہی کی تحقیقات ہونی چاہئیں، اس سارے واقعے کی بھرپور تحقیقات ہونی چاہئیں کہ اس کا سب سے زیادہ فائدہ کون اٹھا رہا ہے۔
Short Link
Copied