نوشین افتخار

اقتدار کی لالچ میں جانیں قربان نہیں کرنی چاہیے، نوشین افتخار کا اسجد ملہی کو پیغام

سیالکوٹ (پاک صحافت) این اے 75 ڈسکہ کے انتخاب میں جیت اپنے نام کرنے والی مسلم لیگ ن کی امیدوار نوشین افتخار نے  پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما  و ڈسکہ الیکشن میں ناکام ہونے والے  امیدوار علی اسجد  ملہی کو پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ  اقتدار کی لالچ میں جانیں قربان نہیں کرنی چاہیے، میری یہی خواہش تھی الیکشن اسی طرح پرامن ہوتا۔

تفصیلات کے مطابق ڈسکہ الیکشن میں جیتنے کے بعد نوشین افتخار نے آر او دفتر کے باہر میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ڈسکہ کو ایک بار پھر مبارکباد دیتی ہوں، میں نے سرکاری نتیجہ وصول کرلیا ہے اور میں عوام کی خدمت کیلئے پُرعزم ہوں۔ دوسری جانب ن لیگ کی رہنما نوشین افتخار کا کہنا تھاکہ ’ملہی صاحب بہت شکریہ، آپ نے مجھے مبارکباد دی، میں بھی مٹھائی لے کر آپ کے گھر آؤں گی‘۔

واضح رہے کہ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 75 ڈسکہ کے ضمنی انتخاب میں جیتنے والی مسلم لیگ (ن) کی امیدوار نوشین افتخار نے شکست کھا جانے والے پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار علی اسجد ملہی کی جانب سے مبارکباد پر اظہار تشکر کیا ہے اور ایک اہم پیغام بھی پہنچایا، جس میں انہوں نے کہا کہ اقتدار کی لالچ میں جانیں قربان نہیں کرنی چاہیے، میری یہی خواہش تھی الیکشن اسی طرح پرامن ہوتا۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

دہشت گردی کا سر کچلے بغیر پاکستان آگے نہیں بڑھ سکتا، وزیراعظم شہباز شریف

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کا سر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے