اقتدار کیلئے 18ویں ترمیم کو ختم کرنے کی کوشش کی جا رہی۔ پیپلزپارٹی

پیپلزپارٹی

کراچی (پاک صحافت) پی پی رہنما کا کہنا ہے کہ اقتدار کیلئے 18ویں ترمیم کو ختم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے رہنما عاجز دھامرا نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ووٹ کو عزت ملے تو میاں صاحب آپ وزیراعظم نہیں بن سکتے، میاں صاحب، آپ نے اقتدار کیلئے سیاست کو کمزور کیا ہے، اداروں پر حملے کئے، میاں صاحب اصل میں چاہتے ہیں عزت ان کو دیں۔

عاجز دھامرا کا مزید کہنا تھا کہ آپ تھر کے کوئلے پر ڈاکا ڈالنے کی کوشش کررہے ہیں، کوئی جماعت اقتدار میں آنے کیلئے 18ویں ترمیم پر سمجھوتا کر ہی نہیں سکتی، ہوش کے ناخن لیں، اقتدار آنے جانے والی چیز ہے۔

پیپلزپارٹی رہنما نے کہا کہ این ایف سی کے پیسے صرف سندھ میں نہیں آرہے، پی پی نے این ایف سی کے پیسوں سے صحت کے شعبے میں کام کیا،جس صوبے کو آپ چور چور کہتے ہیں، اس صوبے میں صحت کے شعبے میں سب سے زیادہ کام ہوا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے