لاہور (پاک صحافت) راجہ پرویز اشرف کا کہنا ہے کہ اس وقت اقتدار کو ہاتھ سے جاتا دیکھ کر عمران خان کو عوام پر ترس آگیا ہے، لانگ مارچ سلیکٹڈ حکومت کا مکمل خاتمہ کرے گا۔
تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے رہنما اور سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ پیٹرول اور بجلی کی قیمت میں کمی عوامی لانگ مارچ کے اثرات ہیں۔ سستی شہرت حا صل کرنے کیلئے اس طرح کے حربے کام نہیں آئیں گے۔ عوام کو 90 روزہ عارضی ریلیف دینے والے بجٹ میں ساری کسر نکالیں گے۔
راجہ پرویز اشرف کا مزید کہنا ہے کہ حکومتیں ٹھوس پالیسیوں سے چلتی ہیں جعلی اعلانات سے نہیں، جوں جوں مارچ پنجاب کے قریب پہنچے گا ایسے اور اعلان ہوں گے۔ واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے اگلے بجٹ تک پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں 10 ،10 روپے کی کمی کے ساتھ ساتھ بجلی کی فی یونٹ میں 5 روپے کی کمی کا اعلان کردیا ہے۔
Short Link
Copied