اسلام آباد (پاک صحافت) رہنما ن لیگ طارق فضل چوہدری کا کہنا ہے کہ اقبال آفریدی کو اپنے بیان پر معافی مانگنی چاہیے۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما طارق فضل چوہدری نے پی ٹی آئی کے رکن اقبال آفریدی کے بیان کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ خاتون نے ایسا لباس نہیں پہنا تھا جس پر اعتراض کیا جائے۔
طارق فضل چوہدری نے مزید کہا ہے کہ خاتون کا لباس سادہ اور مہذب تھا۔ اقبال آفریدی کو اپنے بیان پر معافی مانگنی چاہیے۔
مسلم لیگی رکن قومی اسمبلی نے کہا پی ٹی آئی قیادت اقبال آفریدی کو شوکاز نوٹس جاری کرے۔