افواج پاکستان کے خلاف نازیبا الفاظ استعمال کرنے والوں کو نوٹس جاری کیا جائے۔ نورعالم خان

نور عالم خان

اسلام آباد (پاک صحافت) نور عالم خان کا کہنا ہے کہ افواج پاکستان کے خلاف نازیبا الفاظ استعمال کرنے والوں کو نوٹس جاری کیا جائے۔

تفصیلات کے مطابق پارلیمنٹ کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس چیئرمین نور عالم خان کی زیر صدارت ہوا جس میں الیکشن کمیشن اور دیگر حکام نے شرکت کی۔ کمیٹی چیئرمین نے ہدایت کی ہے کہ الیکشن کمیشن نادہندگان کو نوٹس جاری کر کے ان نوٹسز کی کاپی فراہم کرے اور نیب الیکشن کمیشن کو ڈیفالٹرز کی فہرست آج فراہم کرے گا۔

چیئرمین نور عالم خان کا مزید کہنا تھا کہ ایک شخص 7 کروڑ کا نادہندہ ہے وہ 9 حلقوں سے کیسے الیکشن لڑ رہا ہے؟ الیکشن کمیشن نورعالم خان سمیت کسی نادہندہ کو نہ بخشے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ افواج پاکستان کے خلاف نازیبا الفاظ استعمال کرنے والوں کو نوٹس جاری کیا جائے اور جو لوگ ذہنی طور پر فٹ نہیں، انہیں الیکشن لڑنے کی اجازت نہ دی جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے