افغان وفد کی وزیر خارجہ سے ملاقات، پاک افغان تعلقات پر مشاورت

افغان وفد

اسلام آباد (پاک صحافت) افغان وفد کی پاکستان میں وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی سے ملاقات ہوئی، جس میں پاکستان اور افغانستان کے تعلقات پر مشاورت کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق افغان وفد نے گورنر قندھار ملا شیریں آخوند کی قیادت میں پاکستان میں وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی سے ملاقات کی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں پاکستان اور افغانستان کے تعلقات اور باہمی تعلقات کو معمول پر لانے پر مشاورت کی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق اس ملاقات میں افغان سرزمین دہشت گردی کے لیے استعمال ہونے پر پاکستان نے تشویش کا اظہار کیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے