اسلام آباد (پاک صحافت) افغان حکومت نے سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں تعیینات اپنے سفیر کو واپس بلالیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق افغان وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ افغان صدر نے اسلام آباد سے افغان سفیر اور سفارتی عملے کو واپس بلایا جبکہ افغان سفیر اور سفارتی عملے کو سیکیورٹی کے معاملے پر واپس بلایا گیا ہے۔
یاد رہے کہ دو روز قبل افغان سفیر کی بیٹی کو اسلام آباد کے شاپنگ سینٹر سے اغوا کرنے کے بعد تشدد کا نشانہ بنایا گیا تھا۔ جبکہ وہ پانچ گھنٹے تک اغوا کاروں کے پاس رہی تھی۔ اس معاملے پر وزارت داخلہ کی جانب سے تحقیقات کی جارہی ہیں۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق اسلام آباد سے دو ٹیکسی ڈرائیوروں کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کردی گئی ہے۔
Short Link
Copied