اعظم نذیر

افغان جنگ کے باعث پاکستان کو دہشت گردی کا سامنا کرنا پڑا۔ اعظم نذیر تارڑ

اسلام آباد (پاک صحافت) اعظم نذیر تارڑ کا کہنا ہے کہ افغان جنگ کے باعث پاکستان کو دہشت گردی کا سامنا کرنا پڑا۔

تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو میں وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ ماضی میں ہم عالمی طاقتوں کے ہاتھوں استعمال ہوئے، دہشت گردی کی وجہ سے ہمیں بہت سے مسائل کا سامنا ہے۔ افغان جنگ کے باعث پاکستان کو دہشت گردی کا سامنا کرنا پڑا، لاپتہ افراد کی بازیابی کے حوالے سے حکومت مسلسل کام کر رہی ہے، پی ڈی ایم حکومت نےخصوصی کمیٹی تشکیل دی تھی، نگراں حکومت میں بھی کمیٹی کام کرتی رہی۔

اعظم نذیر تارڑ کا مزید کہنا تھا کہ کسی بھی فرد کا لاپتہ ہو جانا اس کے اہلِ خانہ کے لیے بہت المناک ہوتا ہے، خفیہ اور ریاستی اداروں سے مشاورت کے بعد رپورٹ مرتب کی گئی تھی، لاپتہ افراد کے بارے میں کمیٹی کی رپورٹ کی کابینہ نے بھی توثیق کی کی تھی، حکومت کی جانب سے متاثرہ خاندان کی امداد کی جارہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف نے برطانوی بادشاہ کی دعوت قبول کرلی

کراچی (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف نے دولت مشترکہ اجلاس میں شرکت کی برطانوی بادشاہ چارلس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے