خواجہ آصف

افغانستان میں گھس کر دہشت گردوں کے ٹھکانے تباہ کریں گے۔ وزیر دفاع

اسلام آباد (پاک صحافت) خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ افغانستان میں گھس کر دہشت گردوں کے ٹھکانے تباہ کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر دفاع خواجہ آصف نے قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغانستان میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں کے شواہد موجود ہیں۔ ہم اپنے عوام کا تحفظ یقینی بنائیں گے۔ اپوزیشن پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ان کے روابط طالبان کےساتھ ہیں، یہی ٹی ٹی پی کو لے کر آئے تھے۔

وزیر دفاع خواجہ آصف کا مزید کہنا تھا کہ آپریشن عزم استحکام کا فیصلہ جلد بازی میں نہیں ہوا، تاہم ملک میں ایسا سیاسی ماحول موجود ہے کہ سیاسی جماعتیں اپنے مفادات کے آگے حکومتی فیصلوں کو جگہ نہیں دینا چاہتیں۔

انہوں نے کہا کہ آپریشن کے حوالے سے سیاسی جماعتوں کے جو بھی تحفظات ہیں انہیں دور کیا جائے گا اور حکومت اس معاملے کو اسمبلی میں بھی لے کر آئے گی، تاکہ اراکین کے سوالات اور تحفظات کا جواب دے کر انہیں اعتماد میں لیا جاسکے۔

یہ بھی پڑھیں

ندیم افضل چن

زرداری صاحب کو میڈیٹ دیں اور ڈائیلاگ ہوں تو سیاسی بحران 1 ماہ میں ختم ہوسکتا ہے۔ ندیم افضل چن

اسلام آباد (پاک صحافت) ندیم افضل چن کا کہنا ہے کہ زرداری صاحب کو میڈیٹ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے