افسوس ہے ہمارے نصاب میں جھوٹ پڑھایا جا رہا ہے۔ خواجہ آصف

خواجہ آصف

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ افسوس یہ ہے کہ ہمارے نصاب میں جھوٹ پڑھایا جا رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ہم اس وقت گوادر اور دیگر علاقوں میں اسکول کھول رہے ہیں، یہ تاثر غلط ہے کہ ہم راولپنڈی میں مزید اسکول نہیں کھول رہے۔ افواج کے ادارے تعلیم کے شعبے میں بھی کلیدی کردار ادا کر رہے ہیں۔

خواجہ آصف کا مزید کہنا تھا کہ افواج کے تعلیمی ادارے کسی بھی اور ادارے سے بہتر اور معیاری تعلیم فراہم کر رہے ہیں۔ معیاری تعلیم کی ذمہ داری صوبائی اور وفاقی حکومت کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ افسوس یہ ہے کہ ہمارے نصاب میں جھوٹ پڑھایا جا رہا ہے، ہم نے امریکا کے کہنے پر نصاب تبدیل کیا تھا، وزارت تعلیم کا کام ہے کہ اس کو ٹھیک کرے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے