اسلام آباد (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ یہ انتہائی افسوس کی بات ہے کہ آج بنگلہ دیش بھی ترقی کرکے پاکستان سے آگے نکل چکا ہے لیکن پاکستان دہائیوں سے وہی کھڑا ہے۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کا نظام 72 سال سے چل ہی نہیں رہا، بنگلہ دیش جو ہمارے بعد آزاد ہوا تھا آج وہ بھی ہم سے آگے نکل گیا ہے۔ پی ٹی آئی نے ملک کو بہت پیچھے دھکیل دیا ہے۔
احسن اقبال کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں کسی این آر او کی ضرورت نہیں ہے۔ اب پی ٹی آئی این آر او مانگے گی۔ حکومت اندر سے کھوکھلی ہوگئی ہے جب کہ پاکستان کا بحران بہت خطرناک ہو گیا ہے۔ حکومت کی وجہ سے ادارے بھی متنازع ہو رہے ہیں۔
Short Link
Copied