گوادر

اعلی سطحی چینی وفد کا گوادر کا دورہ

گوادر (پاک صحافت) چینی کے اعلی سطحی وفد نے آج گوادر کا دورہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق چینی وزارت خارجہ کے مسٹر ونگ فوکانگ کی سربراہی میں چینی وفد اور گوادر پورٹ اتھارٹی کے حکام کے درمیان ملاقات ہوئی ۔ ملاقات میں چین پاکستان اقتصادی راہداری (CPEC) فیز 2 کے منصوبے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ظہور بلیدی وزیر خزانہ، حکومت بلوچستان، پاکستان نے تمام شرکاء کو خوش آمدید کہا جس کے بعد بریفنگ میں، گوادر پورٹ اتھارٹی کے چیئرمین پاسند خان بلیدی نے گوادر پورٹ کی کامیابی کے لیے پاک چین اقتصادی راہداری کی اہمیت پر بیان کی، جبکہ مسٹر یو بو کے چیئرمین چائنہ اوورسیز پورٹ ہولڈنگ کمپنی COPHC نے بھی فورم کو تجارت کو مضبوط بنانے کے لیے قیمتی تجاویز سے آگاہ کیا۔

وفد نے مختلف منصوبوں پر کام کرنے والے تمام چینی ملازمین کے لیے حفاظتی اقدامات پر بھی تعریف اور اطمینان کا اظہار کیا، چینی وفد کے دورے نے مضبوط یقین دہانی کرائی، اور یہ توقع ہے کہ یہ مستقبل کے چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے پاکستان کی صلاحیت میں اہم کردار ادا کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں

عیدِ میلاد النبی ﷺ پر قیدیوں کی سزاؤں میں خصوصی چھوٹ کا اعلان

اسلام آباد (پاک صحافت) عیدِ میلاد النبی ﷺ پر قیدیوں کی سزاؤں میں خصوصی چھوٹ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے