اعظم نذیر تارڑ

اعظم نذیر تارڑ کی اتحادیوں کیساتھ پریس کانفرنس کی تردید

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی وزیرِ قانون اعظم نذیر تارڑ نے گزشتہ رات سے چلنے والی اتحادیوں کے ساتھ پریس کانفرنس کی خبر کی تردید کر دی۔

ایک موقع پر غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اتحادیوں کے ساتھ پریس کانفرنس کرنے کا کوئی فیصلہ ابھی نہیں ہوا۔ اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ بار کونسلز اسٹیک ہولڈرز ہیں ان کو اعتماد میں لیں گے، آج بار کونسلز کے اجلاس میں آئینی ترامیم پر حکومتی مؤقف واضح کروں گا۔

واضح رہے کہ وفاقی وزیر قانون اعظم نزیر تارڑ نے یہ بھی کہا کہ بار کونسلز نمائندوں کے ساتھ ہی ممکنہ طور پرمیڈیا سے گفتگو کروں گا۔

یہ بھی پڑھیں

ترجمان دفتر خارجہ

پاکستان کی لبنان میں بذریعہ الیکٹرانک آلات اسرائیلی دہشتگردی کی مذمت

اسلام آباد (پاک صحافت) دفترِ خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرا بلوچ نے کہا ہے کہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے