اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے قبل از وقت انتخابات کے انعقاد کا امکان مسترد کردیا۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ قبل از وقت انتخابات اپوزیشن لیڈر کی خواہش ہوسکتی ہے، انتخابات مقررہ وقت پر ہوں گے، آئین میں اسمبلیوں کی مدت 5 سال ہے، قبل ازوقت انتخابات کے حالات نہیں ہیں۔
اعظم نذیر تارڑ کا مزید کہنا تھا کہ سب ٹھیک چل رہا ہے اللہ خیر کرے گا، اسمبلیاں 5 سالہ مدت پوری کریں گی، مسلم لیگ (ن) پر فوج اور تحریک انصاف کے درمیان نفرت پھیلانے کے الزام کا جواب ہم سے نہیں عمر ایوب سے لیں۔
واضح رہے چند روز سے پی ٹی آئی سمیت مختلف جماعتوں کے رہنماؤں کی جانب سے قبل از وقت انتخابات کی باتیں زیر گردش ہیں۔
Short Link
Copied