حنیف عباسی

اعتراضات کے باوجود مخصوص نشستوں کے فیصلے کو تسلیم کرتے ہیں، حنیف عباسی

لاہور (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی حنیف عباسی نے کہا ہے کہ اعتراضات کے باوجود مخصوص نشستوں کے فیصلے کو تسلیم کرتے ہیں۔ ایک بیان میں حنیف عباسی نے کہا کہ حکومت کو مخصوص نشستوں کے فیصلے سے کوئی خطرہ نہیں، گالم گلوچ کی سیاست کو پروان چڑھایا جا رہا ہے۔

حنیف عباسی کا کہنا ہے کہ اس وقت پارلیمنٹ دیکھ رہی ہے کہ ہم نے اپنا کام کرنا ہے یا نہیں، سوشل میڈیا کا منفی زہر معاشرے میں پھیل رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ فیصلے پر عدالت میں جانے سے متعلق کابینہ میں مشاورت ہوگی، آئین کو تبدیل کرنے کا اختیار پارلیمنٹ کے پاس ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز سپریم کورٹ آف پاکستان نے سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں سے متعلق درخواست پر محفوظ فیصلہ سنایا تھا۔ چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے کہا کہ یہ فیصلہ 8 کی اکثریت کا ہے، جو جسٹس منصور علی شاہ نے لکھا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

خواجہ آصف

فیض حمید عمران کیخلاف وعدہ معاف گواہ بن سکتے ہیں، وزیر دفاع نے اشارہ دے دیا

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ شواہد بانی پی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے