کراچی (پاک صحافت) محکمۂ ٹرانسپورٹ سندھ نے کارروائی کر کے کراچی میں اضافی کرایہ وصول کرنے والے ٹرانسپورٹرز پر 7 لاکھ 32 ہزار روپے جرمانہ عائد کر دیا۔
ترجمان کے مطابق 22 لاکھ 85 ہزار روپے کی رقم مسافروں کو واپس کرائی گئی۔ اس حوالے سے صوبائی وزیر شرجیل میمن نے کہا ہے کہ منصفانہ کرائے کی وصولی کو یقینی بنانا سندھ حکومت کی ترجیح ہے۔
واضح رہے کہ صوبائی وزیر شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ مسافروں کے ساتھ ناانصافی کرنے والوں کو معاف نہیں کیا جائے گا۔ اضافی کرایہ وصول کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔
Short Link
Copied