مراد سعید

اشتہاری ملزم مراد سعید کے علی امین گنڈا پور و پارٹی قیادت سے رابطوں کا انکشاف

(پاک صحافت) 9 مئی سے روپوش مراد سعید کے وزیرِ اعلیٰ علی امین گنڈا پور اور پارٹی قیادت سے رابطوں کا انکشاف ہوا ہے۔ یاد رہے کہ مراد سعید 9 مئی کے پر تشدد واقعات کے کیسز میں اشتہاری ملزم ہیں۔

پارٹی کے ذرائع کے مطابق وزیرِ اعلیٰ کے پی علی امین گنڈا پور سمیت متعدد رہنما روپوش مراد سعید سے رابطے میں ہیں۔ مراد سعید روپوشی کے باوجود کے پی حکومت اور پارٹی کے اہم فیصلے کرنے والوں میں شامل ہیں۔ پارٹی کے ذرائع کے مطابق روپوش مراد سعید نے عاطف خان اور شکیل خان کو عہدوں سے ہٹانے کی بھی تحریک شروع کی۔

واضح رہے کہ مراد سعید نے علی امین گنڈا پور کو شکیل خان کے معاملات پر سخت ردِ عمل دینے پر آمادہ کیا۔ پارٹی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے پی و پارلیمانی پارٹی میں اختلافات کے پیچھے مراد سعید کا کردار ہے۔ مراد سعید مخالف گروپ کے رہنما کی بانیٔ پی ٹی آئی سے ملاقات کرانے پر مشال یوسفزئی کو ہٹایا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف نے برطانوی بادشاہ کی دعوت قبول کرلی

کراچی (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف نے دولت مشترکہ اجلاس میں شرکت کی برطانوی بادشاہ چارلس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے